اردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
  جوائے آف جسٹس
 
ولنگ ویز کے مریضوں اور ان کے خاندانوں کے لیے قانونی رہنمائی کا نیا باب
 
ولنگ ویز ہمیشہ سے اس یقین پر قائم رہا ہے کہ بحالی صرف نشہ چھوڑنے کا نام نہیں — بلکہ یہ زندگی کو از سرِ نو تعمیر کرنے، رشتوں کو بحال کرنے، اور کھوئی ہوئی عزتِ نفس کو واپس لانے کا سفر ہے۔
 
اس سفر میں ہمارے بہت سے مریض اور ان کے خاندان نہ صرف جذباتی اور نفسیاتی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں، بلکہ اکثر قانونی مسائل کا بھی سامنا کرتے ہیں — جو نشے، خاندانی اختلافات، یا سماجی بدنامی سے جڑے ہوتے ہیں۔
 
کبھی طلاق یا علیحدگی کے مقدمات، کبھی وراثتی تنازعات، کبھی بچوں کی حوالگی کے معاملات، اور بعض اوقات پولیس کی مداخلت یا دھمکیاں — یہ سب خاندان کو بکھیر دیتے ہیں اور مریض کی بحالی کے سفر کو مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔
 
اسی درد کو مدنظر رکھتے ہوئے ولنگ ویز نے “جوائے آف جسٹس” کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔
 
 
  “جوائے آف جسٹس” — یہ نام کیوں رکھا گیا؟  
 
ہم نے اس خدمت کا نام سوچ سمجھ کر رکھا ہے۔ انصاف جب صحیح وقت پر، صحیح انداز میں اور صحیح لوگوں کو ملتا ہے تو صرف فیصلہ نہیں آتا — بلکہ دل کو سکون، اطمینان اور ایک نئی امید ملتی ہے۔ یہی وہ “خوشی” ہے جو ہم ان خاندانوں کو دینا چاہتے ہیں جو برسوں سے ظلم سہہ رہے ہیں، اور خاموشی سے ٹوٹ رہے ہیں۔
 
 
صرف مقدمے نہیں — لڑائی سے بچنے کا فن بھی سکھائیں گے
 
“جوائے آف جسٹس” صرف قانونی معاملات لڑنے کی جگہ نہیں — بلکہ قانونی تنازعات سے بچنے کے راستے سکھانے والا تربیتی مرکز بھی ہے۔
ہم اپنے مریضوں اور ان کے خاندانوں کو یہ سکھائیں گے کہ دھمکی دینا، مقدمہ کرنا یا جھگڑنا ہی واحد راستہ نہیں ہوتا۔
 :ہم انہیں سکھائیں گے کہ
• خاموش نہ رہیں — مؤثر انداز میں بات کرنا سیکھیں
• جھگڑے میں چیخنا نہیں — پرسکون بات چیت سے مسئلہ سلجھانا سیکھیں
• قانونی جنگ سے پہلے — دل سے دل کی گفتگو کا راستہ آزمائیں
 
ہم انہیں مذاکرات، اہم مکالموں اور جذباتی ذہانت کے اصول سکھائیں گے تاکہ وہ ہر معاملے کو عدالت کی بجائے بات چیت سے حل کرنے کی طاقت حاصل کر سکیں۔
 
  مکمل قانونی معاونت — ادارے کے اندر ہی
“جوائے آف جسٹس” کے ذریعے ولنگ ویز اب ایک مکمل اندرونی قانونی ٹیم قائم کر رہا ہے — ایک ایسا یونٹ جو صرف ہمارے مریضوں اور ان کے خاندانوں کے لیے مختص ہوگا۔ ہماری قانونی ٹیم نہ صرف قانون کی ماہر ہوگی، بلکہ وہ نشے اور ذہنی صحت کے پس منظر کو بھی بخوبی سمجھے گی۔
 
ہماری وکلا ٹیم آپ کے ساتھ قدم بہ قدم چلے گی — آپ کو الگ سے ہر وکیل کو اپنی کہانی نہیں سنانی پڑے گی۔ ہم پہلے ہی سمجھتے ہیں، اور پہلے ہی آپ کے ساتھ ہیں۔
 
  فراہم کی جانے والی خدمات
 
• نشے سے پیدا ہونے والے خاندانی تنازعات میں قانونی مشورہ 
• طلاق، علیحدگی، بچوں کی حوالگی جیسے کیسز میں نمائندگی
• جائیداد اور وراثت سے متعلقہ قانونی معاملات
• ایف آئی آر، ناجائز گرفتاری یا پولیس کے دباؤ میں مدد
• عدالتی دستاویزات، پیٹیشنز اور مقدمات کی تیاری
• عدالتوں سے بحالی کو بطور متبادل سزا تسلیم کروانے میں معاونت
 
 
  انصاف — ایک حق، ایک سہارا
 
ہم سمجھتے ہیں کہ انصاف صرف عدالت کا فیصلہ نہیں — یہ ایک داخلی سکون، ایک سماجی تحفظ، اور ایک نئی شروعات ہے۔
جب ایک ماں کو اپنے بیٹے کی وجہ سے عدالت جانا پڑے، یا ایک بیوی کو سماج ٹھکرا دے، یا ایک باپ کو بلیک میل کیا جائے — تو ایسے وقت میں صرف وکیل نہیں، ایک ہم درد کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
“جوائے آف جسٹس” کے ذریعے ولنگ ویز اب صرف علاج نہیں دے رہا — بلکہ زندگی کے کچے راستوں پر آپ کا ساتھی بن رہا ہے۔
 
اگر آپ ولنگ ویز کے موجودہ یا سابقہ مریض یا ان کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، اور آپ کسی قانونی مسئلے میں الجھے ہوئے ہیں — تو ہم سے رابطہ کریں۔
کیونکہ انصاف صرف ایک فیصلہ نہیں ہوتا — یہ مکمل ہونے کی راہ ہے۔ اور یہ آپ کا حق ہے۔

The Joy Of Justice  

A Dedicated Legal Support System for Clients and Families of Willing Ways
 
At Willing Ways, we have always believed that recovery is more than abstaining from a substance — it is about rebuilding lives, restoring relationships, and reclaiming dignity. In this journey, many of our clients and their families face not only emotional and psychological challenges, but also legal battles that are deeply intertwined with the issues of addiction, family conflict, and social stigma.
 
Whether it’s a pending divorce, a property dispute, a child custody case, harassment through police, or being wrongfully implicated due to a loved one’s addiction — the experience can be devastating. These legal issues often become barriers to treatment, further stress already burdened families, and complicate the path to healing.
 
To support our clients in these critical areas, Willing Ways is proud to introduce a service: “Joy of Justice.”
 

Why “Joy of Justice”

 
We chose this name with purpose. Justice, when fairly served, brings relief, closure, and often a deep sense of emotional peace — a joy that is hard to describe but deeply needed by families who have suffered silently. Our goal is to make that joy accessible to those who need it most: the vulnerable, confused, and emotionally exhausted.
 
More Than Litigation — We Teach Alternatives  
 
At Joy of Justice, our goal is not just to fight legal battles — but to help clients avoid them wherever possible. We teach families that threatening, fighting, and suing are not the only responses to conflict. Our team will offer training in crucial conversations, effective communication, negotiation techniques, and emotional intelligence.
 
We teach clients how to speak instead of staying silent, how to be heard without yelling, and how to reach solutions through dialogue — not damage through litigation. Sometimes, the most powerful justice comes not from a courtroom, but from a courageous conversation.
 
A Dedicated In-House Legal Team 
 
Through “Joy of Justice,” Willing Ways will operate a full-fledged, in-house legal support system — a team of compassionate and competent lawyers who are trained not only in the law, but also in understanding the complexities of addiction and mental health. This team will act like an internal law firm exclusively for our clients and their families.
 
Our lawyers will work closely with our clinical team to ensure holistic advocacy — where both the emotional truth and the legal facts are honored. You will no longer have to explain your loved one’s addiction story to every lawyer you meet. We already understand. We already care.
 
Services Offered 
  • Legal counseling for families facing disputes due to addiction-related behavior
  • Representation in family courts for issues like divorce, custody, and separation
  • Property rights and inheritance disputes
  • Support with FIRs, wrongful arrests, or police harassment
  • Legal documentation and court petitioning
  • Coordination with courts to support rehabilitation and treatment as alternatives to punishment
 
Empowerment Through Justice  
 
We don’t believe justice should be a luxury. We believe it is part of healing. When a mother is dragged to court because of her son’s drug use, when a wife is abandoned due to stigma, when a father is blackmailed because of emotional breakdown — legal support isn’t optional. It is essential.
 
With “Joy of Justice,” Willing Ways expands its mission from treatment to transformation. We are here to ensure that no client walks alone — not in the rehab center, and not in the courtroom.
 
If you are a current or former client of Willing Ways and need legal help, reach out to us. Because justice is not just a verdict — it is a path to wholeness. And it is your right.